قومی اسمبلی میں نصابی کتب میں حضرت محمد ﷺ کے نام کے ساتھ خاتم النبیین لکھنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں قرارداد وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے پیش کی، جس کی تمام پارلیمانی جماعتوں نے حمایت کی۔
علی محمد خان کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں خاتم النبیین کو نہ ماننے والے قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دیا جاچکا ہے۔
پی پی کے رکن اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے کا عظیم فیصلہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے کیا تھا۔ بعد ازاں ایوان نے قرارداد متفقہ طور پر منظور کی۔
واضح رہے کہ 15 جون کو سندھ اسمبلی میں بھی حضرت محمدﷺ کے نام کے ساتھ خاتم النبیین لگانے سے متعلق قرارداد منظور کی گئی تھی۔