بلوچستان میں پولیو وائرس کا ایک نیا کیس سامنے آگیا

بلوچستان میں پولیو وائرس کا ایک نیا کیس رپورٹ ہوگیا۔بلوچستان کے محکمہ صحت کی جانب سے کہا گیا کہ محکمہ صحت کے مطابق قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان میں 16ماہ کے بچے میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔متاثرہ بچے کے والدین نے اپنے بچے کو انسداد پولیو کے قطرے نہیں پلائے تھے۔تفصِلات کے مطابق نیا کیس سامنے آنے کے بعد بلوچستان میں رواں سال پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 25 ہو گئی ہے۔