ایک کلو چینی 40 روپے جبکہ آٹا بھی مہنگا ہوگیا

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے دو سال مکمل ہوگئے  اور اس دوران مہنگائی میں نمایاں اضافہ ہوا۔ حکومت کے عوام کو ریلیف دینے کے دعوے صرف خواب بن کے رہ گیے روز مرہ استعمال ہونے والی چیزیں سستی ہونے کے بجائے قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا۔ادارہ شماریات کے مطابق 2 سال میں آٹے کی فی کلو اوسط قیمت میں 12 روپے اضافہ ہوا جس سے آٹے کے 20 کلو تھیلے کی اوسط قیمت میں 331 روپے کا اضافہ ہوا جب کہ 2 سال میں چینی کی اوسط قیمت فی کلو 40 روپے بڑھ گئی۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق 2 سال میں دال مسور 38 روپے، دال مونگ 115 روپے، دال ماش 95 روپے، دال چنا 19 روپے، چاول 13 روپے اور دودھ 17 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا۔اس کے علاوہ چھوٹے گوشت کی قیمت میں184، بڑے گوشت کی قیمت میں 95 روپے اضافہ ہوا۔ دو سال کے اندر آلو کی قیمت سو فیصد اضافے سے بھی زیادہ ہو گئی ساتھ ہی  200 گرام چائے 26 اور دہی 17 روپے فی کلو مہنگی ہوگیا۔