ایف نائن پارک گروی رکھنے کی سمری مسترد

وفاقی کابینہ نے اسلام آباد کے ایف نائن پارک کی زمین گروی رکھنے کی سمری مسترد کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قرض کے لیے قومی املاک گروی نہیں رکھی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے سکوک بانڈزاجراکی سمری بھجوائی تھی۔سمری کے مطابق ایف نائن پارک کی زمین کی مالیت 930 ارب روپے ہے جبکہ سمری میں کراچی ائر پورٹ کی گروی زمین کی جگہ نیا اثاثہ تجویز کیا گیا تھا کیونکہ کراچی ائرپورٹ کی زمین عنقریب اب غیر استعمال شدہ نہیں رہے گی۔ خیال رہے کہ کراچی ائرپورٹ کو گروی رکھ کر 562 ارب روپے حاصل کیے جاچکے ہیں۔