کراچی: احتساب عدالت کراچی نے سابق وزیر اعظم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے، ان پر غیر قانونی تقرری کا الزام ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیب کراچی کی جانب سے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کے خلاف ریفرنس دائر کیا گیا، جس پر احتساب عدالت نے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
نیب کے ریفرنس میں سابق ایم ڈی پی ایس او عمران الحق شیخ کی غیر قانونی تقرری کا الزام لگایا گیا ہے۔ احتساب عدالت کراچی میں کیس کی مزید سماعت 10 اپریل کو ہوگی۔