24 گھنٹوں کے دوران مزید 660 کورونا کیسز رپورٹ
ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 660 کیسز رپورٹ ہوئے، جس سے ملک میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 24 ہزار 744 ہو گئی ہے۔جبکہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس انفیکشن سے مزید 19 افراد جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق وائرس سے مزید انیس افراد کے انتقال کے بعد پاکستان میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 692 ہو گئی ہے، جب کہ 559 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ این سی او سی کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 9 ہزار 378 ہے، جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 654 کورونا مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد ملک میں کرونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 3 لاکھ 8 ہزار 674 ہوگئی۔