ہندو لڑکے کی مسلم لڑکی سے نکاح کی کوشش ناکام

بھارت میں ایک ہندو لڑکے کو دھوکے سے مسلمان لڑکی سے شادی کرنے کی کوشش کرنا مہنگا پڑ گیا۔نکاح خواں نے نکاح کے دوران ہی دلہے کا ڈرامہ بے نقاب کر دیا۔ ہوا کچھ یوں کہ نکاح خواں نے عین نکاح کے وقت لڑکے کی عربی تلفظ میں غلطی پر شک کا اظہار کیا۔تاہم دوسری جانب دلہے کی جیب سے نکلنے والے کارڈ سے یہ بات سامنے آئی کہ مسلمان لڑکی سے نکاح کے لیے لڑکے نے مسلمان ہونے کا دعویٰ کیا

لیکن دراصل وہ ہندو مذہب سے تعلق رکھتا ہے۔تفصیلات کے مطابق میڈیا کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سدھارتھ نگر کے ایک نوجوان کی دو سال قبل ایک لڑکی سے سوشل میڈیا پر دوستی ہوئی تھی جس کے بعد دونوں کو ایک دوسرے سے محبت ہو گئی اور بات شادی تک آن پہنچی۔خیال رہے کہ لڑکی نے اپنے اہلخانہ سے حقیقت چُھپائی اور لڑکے کے مسلمان ہونے کا ڈرامہ رچایا اور لڑکے کو بھی اپنے ساتھ اس ڈرامے میں شامل کر لیا۔ لڑکی کے اہلخانہ نے حقیقت سامنے آنے پر دولہے اور باراتیوں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا اور شادی سے بھی انکار کردیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔