پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ڈالر مہنگا
کراچی: کئی ہفتوں بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ، 100انڈیکس میں 1208 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ دوسری طرف فاریکس مارکیٹ میں ڈالر روپے کے مقابلے میں مزید مہنگا ہوگیا۔ اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا سلسلہ آج بھی جاری رہا۔ چار سال بعد ایک دن میں 1200 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی ۔
ٹریڈنگ کے اختتام پر 100 انڈیکس 1208 پوائنٹس اضافے سے 29 ہزار 231 پوائنٹس اضافے پر بند ہوا جبکہ پورے کاروبار میں 4.31 فیصد بہتری دیکھی گئی اور 18 کروڑ 61 لاکھ 53 ہزار 772 شیئرزکا لین دین ہوا۔ تجارتی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر اسٹاک مارکیٹس میں بہتری اور خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بھی بہتری دیکھی جارہی ہے۔
دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 56 پیسے اضافے سے 166روپے 70 پیسے پر بند ہوا۔