ملک میں سونے کی قیمت میں 450 روپے کمی ریکارڈ

ملک میں سونے کی قیمت میں 450 روپے کمی ریکارڈ کی گئی، تفصِلات کے مطابق آل پاکستان جیولرز مینوفیکچرزز ایسوسی محمد ارشد کا کہنا ہے کہ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 450 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 15 ہزار 700 روپے ہوگئی۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 384 روپے کمی کے بعد 99 ہزار 194 روپے ہوگئی، عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا جس کے بعد سونا 08 ڈالر کمی کے بعد 1905 ڈالر فی اونس پر ٹریڈنگ ہوئی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔