دنیا کی پہلی کورونا ویکسین سے متعلق اہم پیشرفت

روسی رکن پارلیمنٹ اور لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ ولادیمر زرینووسکی نے رضاکارنہ طور پر کورونا ویکسین لگوائی، مذکورہ ویکسین کے ٹرائل کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔رپورٹ کے مطابق ولادیمر نے وہ کرونا ویکسین خود پر آزمائش کے لیے لگوائی ہے جس سے متعلق روسی صدر نے دعویٰ کیا کہ یہ دنیا کی پہلی وبا کے خلاف مؤثر ویکسین ہے، البتہ ویکسین کے مزید تجربات ابھی ہورہے ہیں۔روس میں لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ اور 74 سالہ رکن پارلیمنٹ ولادیمر زرینووسکی کو ویکسین لگائی جاچکی ہے جبکہ اس کے اثرات اور نتائج کا اعلان جلد کیا جائے گا۔روسی وزارت صحت کا کہنا تھا کہ ہائی رسک گروپ پر ویکسین کی آزمائش نومبر یا دسمبر میں شروع کردی جائے گی۔ دوسری جانب روس ستمبر یا اکتوبر میں ایک اور ویکسین کی منظوری کی تیاری کر رہا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔