دانتوں کی آڑھی ترچھی لکیریں پوری زندگی کی کہانی بیان کرسکتی ہیں،تحقیق

نیویارک یونیورسٹی میں دندانی بشریات کے ماہر پروفیسر پاؤلو کیریٹو کہتے ہیں کہ دانت کو جسم کا خاموش اور مردہ حصہ نہ سمجھئے کیونکہ ان میں زندگی کی تمام کیفیات کا ریکارڈ تحریر ہوتا ہے، اپنے مطالعے میں انہوں نے 25 سے 70 سالہ فوت شدہ افراد کے 47 دانتوں کا مطالعہ کیا جو افریقہ کے ملاوی اور بانٹو علاقوں میں رہتے تھے۔ ان تمام افراد کی زندگی اور صحت کا حوالہ پہلے سے ہی مرتب شدہ تھا۔ ماہرین کے مطابق دانتوں کے جڑ کے قریب موجود ایک مٹیریل ، سیمینٹم ہوتا ہے جس پر لکیریں بنتی رہتی ہیں۔ ان میں جسمانی نشوونما اور دیگر کیفیات کا ریکارڈ موجود ہوتا ہے۔خردبین سے دیکھنے پر لوگوں کی پیدائش، خواتین میں سن یاس یا مینوپاز، بیماری اور دیہات سے شہروں تک منتقلی کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ اگرچہ ابھی چند درجن دانتوں کا مشاہدہ کیا گیا ہے لیکن ان میں موجود اشارے فوت شدہ افراد کی زندگی کے عین مطابق دیکھے گئے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔