خام تیل کی قیمتوں میں پھر کمی کا رجحان
نیویارک: خام تیل کو ذخیرہ کرنے کے حوالے سے خدشات اور تیل کی مانگ میں کمی کے باعث دنیا بھر میں تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیوٹی آئی)میں تیل کی قیمت11.12 ڈالر فی بیرل سے 13 فیصد، 1.66 ڈالر کمی کے بعد 10.64 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔ برینٹ کروڈآئل کی قیمت 19.09 ڈالر فی بیرل سے 4.5 فیصد یا 90 سینٹس کمی کے بعد 18.85 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈبلیو ٹی آئی میں کمی اس لیے پیش آئی کیونکہ سرمایہ کار جون کے کنٹریکٹ فروخت کرکے بعد کے مہینوں کے کنٹریکٹ خریدنا چاہ رہے ہیں تاکہ بڑے نقصان سے بچا جاسکے۔