بنگلہ دیش میں کورونا میں اضافہ

بنگلہ دیش میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز پہ قابو پانے کے لیے اعلان کردہ لاک ڈاؤن کے نفاذ سے قبل ہی دارالحکومت ڈھاکہ میں لوگوں کی بہت بڑی تعداد پھنس کر رہ گئی ہے۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق بنگلہ دیش میں اتوار کے دن 8 ہزار 3 سو سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ پیر کو 119 افراد نے عالمی وبا کی وجہ سے زندگیوں کی بازیاں ہاری ہیں۔بنگلہ دیشی حکام نے کورونا وائرس کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافے کی بنیادی وجہ ڈیلٹا قسم کے کورونا کے پھیلاؤ کو قرار دیا ہے۔

دوسری جانب کرونا وائرس پر قابو پانے کے بعد حکومتِ اٹلی نے تمام علاقوں کو وائٹ زون قرار دیتے ہوئے کئی مہینوں سے جاری پابندیوں کے مکمل خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب شہریوں کو باہر نکلتے ہوئے ماسک پہننا ضروری نہیں ہے لیکن ہجوم والی جہگوں پر سماجی فاصلے کا خیال رکھیں۔کورونا پابندیوں کے خاتمے کا اعلان اطالوی وزیر صحت رابرٹ اسپرنزا نے کیا، انہوں نے کہا کہ پیر (آج) سے پورا اٹلی وائٹ زون ہوگا جہاں کسی کا ماسک پہننا لازمی نہیں ہوگا، لیکن احتیاط اور حکمت سے کام کرنے کی اب بھی ضرورت ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔