Voice of Sindh
Sindh ki Awaaz!
  • facebook
  • twitter
  • google_plus
  • Email
Voice of Sindh

بھارت میں کئی پاکستانی کرکٹرز کے یوٹیوب چینلز اور سوشل اکاؤنٹس بند

کی طرف سے ویب ڈیسک پر مئی 2, 2025

کراچی: بھارت نے اپنے ہاں کئی پاکستانی سابق و موجودہ کرکٹرز کے یوٹیوب چینلز اور سوشل میڈیا اکائونٹس بند کردیے۔
پہلگام واقعے میں اپنی فوجی ناکامی کو چُھپانے اور پاکستان پر الزام تراشی کے بعد بیانات سے بچنے کے لیے بھارت نے قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان اور اسٹار بیٹر بابراعظم کا یوٹیوب اکاؤنٹ بھی بلاک کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزارت داخلہ کی سفارش پر مجموعی طور پر 16 پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندی عائد کی گئی تھی، جس میں 3 سابق پاکستانی کرکٹرز کے یوٹیوب چینلز بھی شامل ہیں۔
تاہم بھارت کو دوٹوک جواب دینے والے سابق کپتان شاہد آفریدی کا سچ ہضم نہ ہوا، نریندر مودی کی انتہاپسند حکومت نے آل راؤنڈر کا یوٹیوب اکاؤنٹ بھی بلاک کردیا تاکہ بھارتی ان کے ردعمل کو نہ سُن سکیں۔
ادھر قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان اور اسٹار کرکٹر بابراعظم کے بھی سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کردیے گئے ہیں۔
قبل ازیں بھارت نے سابق کپتان راشد لطیف، شاہد آفریدی، اسپیڈ اسٹار شعیب اختر اور باسط علی کے یوٹیوب چینلز پر پابندی عائد کی تھی۔
دوسری جانب بھارتی حکومت نے موقف اختیار کیا ہے کہ قومی سلامتی کے باعث شاہد آفریدی کا یوٹیوب چینل ملک میں بلاک کیا گیا ہے۔

BannedIndiaPahalgam AttackPakistani cricketersSocial Media AccountYoutube Channels
  • خاص خبریں
  • کھیل
شئیر کریں
متعلقہ اشاعت

حضرت ابوبکر صدیقؓ کا یوم وصال

ایشیائی ترقیاتی بینک سے پاکستان کیلئے 54 کروڑ ڈالر کی منظوری

برطانیہ کا امریکا پر انحصار ختم کرکے فوجی تیاریاں شروع کرنے کا عندیہ

لازوال عشق: عائشہ عمر کا متنازع رئیلٹی شو یوٹیوب سے ہٹادیا گیا

سلطان گولڈن نے مزید دو نئے ورلڈ ریکارڈز قائم کردیے

بونیر کو تباہ ہونے سے بچایا جائے

گرم علاقوں کے بچوں کی تعلیمی صلاحیت پر منفی اثرات پڑنے کا انکشاف

تبصرے (0)
کمینٹ شامل کریں
  • وائس آف سندھ
  • کیریئر
  • رابطہ کریں
ڈیسک ٹاپ ورژن دیکھیں