کراچی، قتل کے الزام میں کم عمر ٹک ٹاکرز گرفتار

کراچی: شہر قائد میں قتل کے الزام میں ایسے دو کم عمر ٹک ٹاکرز کی گرفتاری عمل میں آئی ہے، جنہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی مشہوری کے لیے شہری کو گولی ماری، جو بعدازاں زخم کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ پولیس نے اس واردات میں ملوث دو کم عمر ٹک ٹاکرز کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایس پی ملیر کے مطابق گرفتار ملزمان کی عمریں 14 سے 15 سال کے درمیان ہیں جن میں ایک سعید احمد او دوسرا فاضل علی شامل ہے، ملزم فاضل نے تھرل کے لیے گھر کے باہر کھڑے شہری کو گولی ماری جو جان لیوا ثابت ہوئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان نے گزشتہ 23 دسمبر کو غازی چوک جعفر طیار میں شہری قمر رضا پر فائرنگ بھی کی جو دوران علاج دم توڑ گیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے تکنیکی بنیاد پر کارروائیاں کی گئیں اور انہیں سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے بھی شناخت کیا گیا ہے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی جب کہ ملزمان نے دورانِ تفتیش مزید دو ساتھیوں سے متعلق بھی معلومات فراہم کیں جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

قتل کے الزام میں گرفتارکراچیکم عمر ٹک ٹاکرزملیر