دو ممالک کے درمیان 85 میٹر پر مبنی دنیا کی چھوٹی ترین سرحد

رباط: شمالی افریقہ میں ساحل کا ایک چھوٹا پتھریلا حصہ جسے Peñón de Vélez de la Gomera کہا جاتا ہے، دنیا کی چھوٹی ترین سرحد کا اعزاز رکھتی ہے۔
ساحل سے جڑا یہ پتھریلا حصہ مراکش کے ساحل پر واقع ہے، جسے اسپین نے 1564 میں فتح کیا تھا۔ اس سرحد کی کُل لمبائی صرف 85 میٹر ہے۔
اسپین کی پرتگال اور فرانس کے ساتھ قریباً 2000 کلومیٹر زمینی سرحدیں لگتی ہیں لیکن اس کے علاوہ انڈورا، جبرالٹر اور مراکش جیسے ممالک کے ساتھ بھی چھوٹی چھوٹی سرحدیں ہیں، جن میں سے یہ ایک مراکش کے ساتھ ہے۔
Peñón de Vélez de la Gomera سن 1564 سے اسپین کی ملکیت میں ہے۔ اگرچہ مراکش نے بار بار اس پر اپنی ملکیت کا دعویٰ کیا ہے تاہم اسپین نے کبھی بھی زمین واپس کرنے پر رضامندی ظاہر نہیں کی ہے۔ یہاں تک کہ اس کی حفاظت کے لیے اسپین نے اس میں فوجی تک تعینات کیے ہوئے ہیں۔

85 MetersBetween Two CountriesWorld Shortest Border