دنیا کا معمر ترین شخص 112 سال کی عمر میں چل بسا

لندن: دنیا کے معمر ترین شخص کا اعزاز رکھنے والے برطانوی بزرگ جان ٹینس ووڈ 112 سال کی عمر میں چل بسے۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق جان گزشتہ روز( 25 نومبر) کو انگلینڈ کے ساؤتھ پورٹ میں واقع ایک کیئر ہوم میں وفات پا گئے۔
جان کے خاندان نے بھی ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی زندگی کے آخری ایام خوش گوار انداز میں گزرے۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق جان 26 اگست 1912 کو انگلینڈ کے شہر لیورپول میں پیدا ہوئے اور وہیں پرورش پائی۔ انہوں نے 1942 میں شادی کی، بعدازاں ان کی اہلیہ 1986 میں اس دنیا سے رخصت ہوگئیں۔
بتایا جاتا ہے کہ جان کو 100 سے 110 سال کی عمر کے دوران ہر سال برطانوی ملکہ الزبتھ دوم کی طرف سے سالگرہ کا کارڈ موصول ہوا، جو عمر میں ان سے قریباً 14 سال چھوٹی تھیں۔
اپریل 2024 میں وینزویلا کے 114 سالہ جوآن ویسنٹ پیریز مورا کے انتقال کے بعد جان نے دنیا کے معمر ترین شخص کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز کے حکام نے جان کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

#GuinnessWorldRecordpassedawayUKWorld oldest person