کراچی: گزشتہ دنوں جیل چورنگی کے قریب سپر اسٹور میں آگ لگنے کے بعد ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے بغیر حفاظتی اقدامات کے چلنے والے تمام اسٹورز کو سیل کرنے کی ہدایت کردی۔
ایس بی سی اے کی جانب سے شہر کی دیگر عمارتوں میں قائم ڈپارٹمنٹل اسٹورز کے سروے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب عمارت کو پہنچنے والے ممکنہ نقصان کے تعین کے لیے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے این ای ڈی یونیورسٹی سے مدد طلب کرلی ہے۔
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے حکام کا کہنا ہےکہ آگ سے بلڈنگ اسٹرکچر کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے جس کا تعین عمارت کے مختلف ٹیسٹ کرکے کیا جائے گا جب کہ نقصان کے تعین کے بعد اقدامات کیے جائیں گے۔