واشنگٹن: بیوی کی سالگرہ شوہر کے لیے خوش قسمت ثابت ہوئی۔ امریکا میں ایک شخص پر اس کی بیوی کی سالگرہ کے موقع پر قسمت مہربان ہوگئی۔
امریکی ریاست جارجیا سے تعلق رکھنے والے پریسٹن فُوکوا نے اہلیہ کی سالگرہ کے موقع پر 10 ہزار ڈالر کی لاٹری جیت لی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پریسٹن نے جارجیا لاٹری حکام کو بتایا کہ وہ اپنی بیوی کی سالگرہ کے موقع پر چھٹی پر تھے اور گینزویل کی ایک دکان پر رکے اور جارجیا ملینئر اسکریچ آف ٹکٹ خریدا۔ جیسے ہی انہوں نے ٹکٹ پر انعام دیکھا، انہوں نے فوراً اپنی اہلیہ کو فون کیا۔
پریسٹن نے کہا کہ جب انہوں نے 10 ہزار ڈالر کا انعام دیکھا، تو اپنی اہلیہ کو بتایا مگر وہ یقین نہیں کر پائی۔انہیں تب تک یقین نہیں آیا جب تک انہوں نے اپنی اہلیہ کو جارجیا لاٹری آفس میں جا کر انعام کے چیک کی تصویر نہیں بھیج دی۔
پریسٹن نے کہا کہ وہ اپنے انعام کا درست استعمال کریں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ میں اہلیہ کی سالگرہ پر خوشی سے جھوم اُٹھا ہوں اور قسمت کی یاوری کو خوب انجوائے کررہا ہوں۔