کیا واٹس ایپ صارفین کی دیرینہ خواہش پوری ہونے والی ہے؟

نیویارک: کیا واٹس ایپ صارفین کی خواہش پوری ہونے والی ہے، واٹس ایپ مبینہ طور پر اپنے ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے ایک نئی پرائیویسی اپ ڈیٹ پر کام کررہا ہے۔
فوری پیغام رسانی کا پلیٹ فارم جلدہی ڈیسک ٹاپ صارفین کو لاسٹ سین، پروفائل فوٹو، اباؤٹ اور دیگر رازداری کی ترتیبات کو تبدیل کرنے کی سہولت دینے والا ہے۔
فی الحال، واٹس ایپ صارفین کو ڈیسک ٹاپ ایپ یا واٹس ایپ ویب کے اندر پرائیویسی سیٹنگز کی تبدیلی کی اجازت نہیں، اس لیے اگر کوئی صارف اپنی پرائیویسی سیٹنگز کو تبدیل کرنا چاہتا ہے تو اسے ایسا کرنے کے لیے موبائل فون پر واٹس ایپ استعمال کرنا ہوتا ہے۔
ویب بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق یہ پابندی جلدہی مستقبل کی اپ ڈیٹ کے ساتھ ختم ہوجائے گی، کیونکہ ملٹی ڈیوائس فیچر ڈیسک ٹاپ ایپ کو فون سے الگ ہونے کی آزادی فراہم کررہا ہے، جس کی وجہ سے اب ڈیسک ٹاپ پر نئے فیچرز متعارف کروائے جاسکتے ہیں۔
واٹس ایپ صارفین کو ڈیسک ٹاپ ایپ یا واٹس ایپ ویب کے اندر پرائیویسی سیٹنگز کی تبدیلی کی اجازت نہیں۔ اسکرین گریب
واٹس ایپ صارفین کو ڈیسک ٹاپ ایپ یا واٹس ایپ ویب کے اندر پرائیویسی سیٹنگز کی تبدیلی کی اجازت نہیں۔ اسکرین گریب
رپورٹ میں شیئر کیے گئے اسکرین شاٹ کے مطابق ڈیسک ٹاپ ایپ کی سیٹنگز میں لاسٹ سین، پروفائل پکچر اور بہت کچھ تبدیل کرنے کے آپشنز دیکھے جاسکتے ہیں، اس کے علاوہ صارفین گروپ سیٹنگز کو بھی تبدیل کرسکیں گے اور یہ انتخاب کرسکیں گے کہ انہیں گروپس میں کون ایڈ کرسکتا ہے۔
واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ کے ذریعے بلاک شدہ فون نمبرز کا انتظام پہلے ہی ممکن ہے، لیکن اب اس آپشن کو ایک نئے سیکشن میں منتقل کردیا جائے گا۔
رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ فیچر کب متعارف کرایا جائے گا، لیکن زیادہ امکان ہے کہ یہ سب سے پہلے بیٹا ٹیسٹرز کے لیے دستیاب ہوگا۔
دریں اثناء واٹس ایپ جلدہی بزنس اکاؤنٹس کے لیے میسیج ریٹنگ کا فیچر بھی متعارف کرائے گا، یہ صارفین کو کاروبار کے پیغامات کی درجہ بندی (اسٹار ریٹنگ) کرنے کی اجازت دے گا، تاکہ ریٹنگ کی بنیاد پر کاروبار کے معیار کو جانچا جاسکے۔
فی الحال یہ فیچر بھی صرف بیٹا مرحلے میں اینڈرائیڈ اور iOS بیٹا ٹیسٹرز کے لیے دستیاب ہے۔

UserWhatsAppWish