واٹس ایپ صارفین کے لیے بُری خبر کیا ہے؟

نیویارک: معروف سرچ انجن گوگل کی جانب سے چند صارفین کے لیے موبائل ایپ میں محدود اسٹوریج پلان کی خبر کو واٹس ایپ صارفین کے لیے دھچکا اور بُری خبر سمجھا جارہا ہے۔
سیل فون بدلنے والے اور پرانے میسیجز و چیٹ کو اپنے پاس موجود رکھنے والے صارفین کے لیے گوگل ڈرائیو میں واٹس ایپ چیٹ بیک اپ کو محفوظ کرنے کا طریقہ کار سب سے آسان اور مؤثر سمجھا جاتا ہے۔
گوگل اس وقت اپنے صارفین کو واٹس ایپ بیک اپ چیٹ کے طور پر لامحدود اسٹوریج کا آپشن دیتا ہے۔
ویب بیٹا انفو کے مطابق اب واٹس ایپ کی جانب سے ایک ایسا فیچر متعارف کروایا جائے گا، جس کے ذریعے گوگل ڈرائیو میں محفوط کیے جانے والے واٹس ایپ بیک اپ کے لیے لامحدود اسٹوریج کا آپشن ختم ہوجائے گا، اس کے برعکس گوگل ڈرائیو میں صارفین کو (MB 200) کا آپشن فراہم کیا جائے گا۔
اس آپشن کے پیش نظر واٹس ایپ صارفین اگلے بیک اپ کے لیے کسی خاص میڈیا کو خارج کرسکتے ہیں۔
ویب بیٹا انفو کے مطابق زیر غور فیچر تیاری کے مراحل میں ہے اور اسے جلدہی (ممکنہ طور پر آئندہ ہفتوں) واٹس ایپ کی فیوچر اپ ڈیٹ کے طور پر متعارف کروایا جائے گا۔

WhatsApp