پشاور: وائس آف کے پی اور وائس آف سندھ نے پاکستانیت اور مثبت اقدار کے فروغ کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وائس آف سندھ کے رکن، سید جاذب شمیم نے پیٹرن ان چیف وائس آف کے پی، عقیل یوسف زئی سے ملاقات کی۔
اس موقع پر انھوں نے وائس آف سندھ کے پراجیکٹ ڈائریکٹر، ڈاکٹر عمیر ہارون کا پیغام پہنچاتے ہوئے وائس آف کے پی کے کی کاوشوں اور خدمات کو سراہا اور عقیل یوسف زئی کے قائدانہ کردار کی تعریف کی۔
سید جاذب شمیم نے وائس آف سندھ کی نمایندگی کرتے ہوئے اپنے ادارے کے مقاصد اور منصوبوں پر بھی روشنی ڈالی۔
وائس آف کے پی کے کے پیٹرن ان چیف، عقیل یوسف زئی نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مثبت اقدار کے فروغ کے لیے ادارے کے حالیہ اور مستقبل کے منصوبوں اور اپنے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔
اس موقع پر مل کر کام کرنے اور پاکستانیوں کے فروغ کی مشترکہ سوچ پر اتفاق کیا گیا۔