ماہرہ خان کا ارادہ تھا کہ وہ اسٹور کی چھت پر جاکر اپنے مداحوں کو ہاتھ ہلائیں اور ان سے رابطہ قائم کریں، لیکن یہ اقدام بھی ہجوم کے دباؤ کی نذر ہوگیا۔ اس واقعے کی کچھ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں جن میں ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کو چھت سے ہاتھ ہلاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، مگر اس خوش مزاجی کے پیچھے اداکارہ کی پریشانی چھپی نہیں رہی۔
تاحال نہ ماہرہ خان اور نہ ہی ایونٹ کے منتظمین کی جانب سے اس ناخوشگوار واقعے پر کوئی باقاعدہ بیان سامنے آیا ہے، تاہم مداحوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر شدید مذمت کی جارہی ہے اور اداکارہ کے لیے اظہارِ یکجہتی کیا جا رہا ہے۔
خیال رہے کہ ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی فلم لو گرو 6 جون کو سنیما گھروں کی زینت بننے جارہی ہے اور اس فلم کی پروموشن کے لیے دونوں فنکار ان دنوں بیرونِ ملک دورے پر ہیں۔ تاہم اس افسوس ناک واقعے نے ایونٹ کی خوبصورتی کو گہنادیا ہے۔