کراچی: میٹرولوجسٹ انجم نذیر نے رواں ماہ کراچی میں بارش کے 2 سے 3 اسپیل کی پیش گوئی کی ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انجم نذیر نے کہا کہ 9 سے 11 جولائی کے دوران کراچی میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جولائی کے وسط سے کراچی میں بارش کے 2 سے 3 سلسلے آسکتے ہیں اور سندھ کے بھی کچھ علاقوں میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔
میٹرولوجسٹ کے مطابق مون سون بارشیں اس وقت ملک کے بالائی علاقوں کو متاثر کررہی ہیں، پنجاب کے بالائی اور شمال مشرقی علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے جب کہ چراٹ میں 24 گھنٹے کے دوران 92 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، اس وقت ملک میں کہیں بھی کلاؤڈ برسٹ کی صورت حال نہیں ہے۔