کراچی: گھر بیٹھے امریکی فرم میں ریموٹ ملازمت فراہم کرنے والے مشہور پلیٹ فارم ٹیورنگ نے پاکستان کو خاص اہمیت دینے کا آغاز کردیا ہے۔
سافٹ ویئر انجینئرز کے لیے جنوبی ایشیائی ٹیلنٹ پول میں شامل ہونے اور اس خطے کے ڈیولپرز کے لیے ملازمت کے یکساں مواقع سے فائدہ اٹھانے کا بہترین وقت آچکا، کیونکہ ٹیورنگ ایک بین الاقوامی پلیٹ فارم ہے، جو دنیا بھر کے سافٹ ویئر ڈیولپرز کو امریکا کی فرمز میں اعلیٰ ملازمتوں کے مواقع فراہم کرتا ہے، تاکہ وہ گھر بیٹھے کام کرکے اپنے خوابوں کی تکمیل کرسکیں۔
کسی بھی جگہ سے کام کرنے والے ماڈل کا فائدہ اٹھاتے ہوئے، ٹیورنگ کا مقصد اپنے پلیٹ فارم سے منسلک مختلف کمپنیوں کے لیے مختلف ممالک سے کام کرنے والے آجروں کو سہولتیں فراہم کرنا ہے۔ 2018 میں اپنے آغاز کے بعد سے ٹیورنگ دنیا بھر سے ہزاروں کی تعداد میں سافٹ ویئر انجینئرز کو تین سو سے زائد اعلیٰ معیار کی امریکی کمپنیوں کے ساتھ جوڑ چکا، جن میں جانسن اینڈ جانسن، ڈیل، ڈزنی، کوائن بیس، روی آن، پلوم اور ولیج ایم ڈی شامل ہیں۔
ٹیورنگ نے ایک جانب ویب سائٹ پر پاکستان سے وابستہ پیج بھی بنایا ہے اور دوسری طرف ٹیورنگ کے سی ای او اور شریک سربراہ جوناتھن سدھارتھ نے کہا کہ پاکستان میں (سافٹ ویئر) انجینئر کا بہترین ٹیلنٹ ہے، جن کی ٹیکنالوجی کمپنیوں میں خاصی قدر کی جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان کا بہترین ٹیلنٹ دنیا کی ممتاز کمپنیوں کا حصہ بن چکا ہے۔
ٹیورنگ نے ڈیولپرز کے مابین سیکھنے کی ترغیب اور ان کی ترقی کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے ایسے پلیٹ فارم کی ابتدا کی جو دنیا کے تمام ڈیولپرز کو ملازمت کی تیاری، صلاحیتوں میں اضافے، انگریزی، مواصلات اور ذاتی ترقی کے مواقع فراہم کرتا ہے۔ اس کمیونٹی کے مختلف ذیلی باب ہیں جن میں ایشیا پیسیفک، یورپ، مشرق وسطیٰ اور افریقا، لاطینی امریکا اور ویمن ان ٹیک شامل ہیں۔ کمیونٹی کی رہنمائی اور مدد کی خاطر باقاعدگی سے خصوصی پروگرام اور تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔