بغداد: عراق کی عدالت نے امریکی صدر ٹرمپ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
بین الاقوامی خبر ایجنسی کے مطابق عدالت نے ایرانی کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے الزام میں ٹرمپ کے وارنٹ جاری کیے۔
جنرل قاسم سلیمانی گذشتہ سال جنوری میں بغداد ایئرپورٹ پرامریکی ڈرون حملے میں مارے گئے تھے۔
اس سے قبل ایران نے بھی جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے خلاف امریکی صدر ٹرمپ کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے اور امریکی صدر ٹرمپ کی گرفتاری میں مدد کے لیے ایران نے انٹرپول سے بھی مدد مانگی تھی۔
3 جنوری 2020 کو ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی قدس فورس کے سربراہ میجر جنرل قاسم سلیمانی عراق میں امریکی راکٹ حملے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔
عراقی دارالحکومت بغداد پہنچنے پر جنرل سلیمانی کا عراقی ملیشیا کمانڈر ابومہدی ال مہندیس نے استقبال کیا، دونوں ایک گاڑی میں سوار ہوئے، ایئرپورٹ کے قریب قافلے پر چار راکٹ مارے گئے جس میں 9 افراد جاں بحق ہوئے، ان میں قاسم سلیمانی بھی تھے۔