Voice of Sindh
Sindh ki Awaaz!
  • facebook
  • twitter
  • google_plus
  • Email
Voice of Sindh

پاکستان اور چین مخالف ہزاروں بھارتی ٹوئٹر اکاؤنٹس کا پردہ فاش

کی طرف سے ویب ڈیسک پر ستمبر 23, 2022

واشنگٹن: بھارتی ریشہ دوانیاں ایک بار پھر بے نقاب ہوگئیں۔ پاکستان اور چین کو نشانہ بنانے والے ہزاروں بھارتی اکاؤنٹس پکڑے گئے۔
بھارت کی پاکستان اور چین کے خلاف مکروہ کارروائیاں ایک بار پھر پکڑی گئیں۔ ٹوئٹر نے پاکستان اورچین پر حملہ کرنے والے ہزاروں بھارتی ٹوئٹر اکاؤنٹس کا پتا لگا کر انہیں بند کردیا۔
خود کو کشمیری ظاہر کرنے والے ہزاروں ٹوئٹر اکاؤنٹس اصل میں بھارتی دارالحکومت نئی دہلی سے چلائے جارہے تھے اور ان اکاؤنٹس کے ذریعے پاکستان اور چین کو نشانہ بنایا جارہا تھا۔ ٹوئٹر نے 24 اگست کو ان اکاؤنٹس کو پکڑا اور بند کردیا۔
اس سے قبل آسٹریلیا کی ایک یونیورسٹی نے بھی بھارت سے چلائے جانے والے جعلی اکاؤنٹس کی نشان دہی کی تھی اور اب امریکا کی اسٹینفورڈ یونیورسٹی نے بھی بھارت کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ گزشتہ برس یورپی یونین نے بھی بھارت کو رنگے ہاتھوں پکڑا تھا۔ سائبر جنگ میں بھارت پہلے بھی خفت اٹھا چکا۔ سوشل میڈیا پر بھارت سے باضابطہ معافی مانگنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

Anti Pakistan and ChinaIndian twitter accountRevealedTwitter
  • خاص خبریں
  • عالمی خبریں
شئیر کریں
متعلقہ اشاعت

جنگ بولی وُڈ فلم نہیں ہوتی، سابق بھارتی آرمی چیف کی اپنے میڈیا پر تنقید

پاکستان نے مودی کے جھوٹ پر مبنی بیانات کو یکسر مسترد کردیا

گلوکار ابرار الحق نے افواج پاکستان کے نام نیا ملی نغمہ ریلیز کردیا

سندھ طاس معاہدے سے چھیڑ چھاڑ کو جنگی اقدام تصور کریں گے، نائب وزیراعظم

غزوۂ ہند۔۔۔

اداکار جوڑے صنم سعید اور محب مرزا کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش متوقع

فتح بُنْیَانٌ مَّرْصُوْصٌ

تبصرے (0)
کمینٹ شامل کریں
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • کاروبار
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
ڈیسک ٹاپ ورژن دیکھیں