کراچی: حضرت ادب گلشن آبادی نقشبندی مجددی کا عرس ذوالحج کے پہلے ہفتے میں منعقد کیا جائے گا۔
آپ سلسلہ نقشبندیہ مجددیہ کے معروف صوفی بزرگ تھے۔ اس کے علاوہ نعت و غزل گو شاعر بھی تھے۔
آپ کی مشہور کتابوں میں حریم اسریٰ (اسرا) (نعتیہ مجموعہ)،
صحیفہ ادب (غزلیات، منظومات، مناقب اور قطعات پر مبنی مجموعہ کلام)، نظارہ حیدر (ادب گلشن ابادی کے والد حضرت خواجہ غلام حیدر شاہ نقشبندی مجددی کی سوانح حیات) شامل ہیں۔
حضرتِ ادب گلشن آبادی نے 1990 کے حج میں منیٰ میں سرنگ کے حادثے میں شہادت پائی اور حجاز مقدس ہی میں دفن ہوئے۔
آپ کا قیام آستانۂ حیدری نقشبندی مجددی نزد ربانی مسجد لانڈھی نمبر 5 میں تھا۔
آپ کا 4 روزہ عرس ہر سال ماہ ذوالحج کے پہلے ہفتے میں آستانۂ حیدری نقشبندی پر منعقد کیا جاتا ہے۔