طالبان کا اہم ترین شہر قندھار پر بھی قبضہ

کابل: طالبان کی افغانستان کے مختلف صوبوں اور شہروں میں پیش قدمی جاری ہے اور اب طالبان نے افغانستان کے دوسرے اہم ترین شہر قندھار پر بھی قبضہ کرلیا ہے
افغان شہر غزنی اور ہرات پر بھی طالبان کا قبضہ ہوگیا ہے، اس طرح طالبان کے زیر قبضہ صوبوں کی تعداد 12ہوگئی ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق طالبان دارالحکومت کابل سے محض 130 کلومیٹر دور رہ گئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق حملے روکنے کے لیے افغان حکومت نے طالبان کو اقتدار میں شراکت کی پیش کش کردی ہے۔
عرب ٹی وی کے مطابق افغانستان کی حکومت کی جانب سے اقتدار کی یہ پیشکش قطر کے ذریعے طالبان کو دی گئی ہے

KandaharThe Taliban also captured the most important city