وزیراعظم آج میانوالی کے دورے کے دوران ترقیاتی پیکج کا اعلان کریں گے

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان آج میانوالی کا دورہ کریں گے۔
وزیراعظم اپنے دورہ میانوالی کے دوران جلسے سے خطاب کریں گے جبکہ ان کے ہمراہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثما ن بزدار بھی ہوں گے۔
وزیر اعظم عمران خان ایم ایم روڈ اور میانوالی بلکسر روڈ کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے جبکہ میانوالی کے لیے ترقیاتی پیکج کا اعلان بھی کیا جائے گا۔ منصوبوں میں کالا باغ سے شکر درہ تک سڑک کی اپگریڈیشن شامل ہے۔
وزیر اعظم عمران خان میانوالی میں سٹی پارک کا افتتاح کریں گے جبکہ ڈی ایچ کیو اسپتال میانوالی کی اپگریڈیشن اور ضلعی ترقیاتی پیکج بھی منصوبوں میں شامل ہے۔ وزیراعظم میانوالی میں نمل جھیل کے قریب میاواکی جنگل کا دورہ بھی کریں گے۔

The Prime Minister will announce the development package during his visit to Mianwali today