اسلام آباد: وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوگئے۔
وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کریں گے جب کہ ان کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے بھی ملاقات ہوگی، جس میں سرمایہ کاری اور ولی عہد کے دورۂ پاکستان پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطاء تارڑ اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب بھی سعودی عرب روانہ ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی آئی ایم ایف سربراہ کرسٹالینا جارجیوا سے بھی ملاقات متوقع ہے۔