پاکستان کرکٹ بورڈ براہ راست وزیراعظم آفس کی ماتحتی میں آگیا

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ سے متعلق بڑا فیصلہ کرتے ہوئے نگراں حکومت نے پی سی بی کے معاملات کو وزارت بین الصوباٸی رابطہ کی ماتحتی سے خارج کرتے ہوئے براہ راست وزیراعظم آفس کے ماتحت کردیا۔
اس حوالے سے نجی ٹی وی کا کہنا ہے کہ نگراں حکومت نے پی سی بی کے معاملات وزارت بین الصوباٸی رابطہ کے کنٹرول سے نکال کر انہیں کابینہ ڈویژن کو منتقل کردیا ہے۔
پی سی بی اب براہ راست وزیراعظم آفس کے ماتحت کام کرے گا اور کسی بھی وزارت کو جواب دہ نہیں ہوگا۔ اس اقدام سے سیکریٹری آٸی پی سی بھی بورڈ آف گورنرز کے رکن نہیں رہیں گے۔

Caretaker Govt DecisionDirectly Under the PM OfficePCB