قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ نے بنگلا دیش کے خلاف سیریز کیلئے ڈھاکا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا ہے۔
پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ نے اتوار کے روز ہوٹل میں جم سیشن کیا اور آج میرپور اکیڈمی میں بھرپور ٹریننگ کر رہے ہیں۔
تین گھنٹے تک جاری رہنے والے ٹریننگ سیشن کا آغاز فیلڈنگ ڈرلز سے ہوا، فیلڈنگ سیشن کے بعد کھلاڑی نیٹ سیشن میں شرکت کریں گے۔
وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو آج آرام دیا گیا ہے، وہ ٹریننگ سیشن میں شرکت نہیں کر رہے ہیں۔
دوسری جانب دورۂ بنگلا دیش میں قومی ٹیم کےٹریننگ سیشنز کا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے، شیڈول (پاکستانی وقت PST ) کے مطابق 15 اور 16 نومبر کو صبح ساڑھے 11 بجے، 17 نومبر کو دوپہر 2 بجکر 45 منٹ پر اور 18 نومبر کو شام 5 بجے قومی اسکواڈ کا ٹریننگ سیشن ہوگا۔
19 نومبر کو پہلا اور 20 نومبر کو پاک بنگلا دیش سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ شیر بنگلہ کرکٹ اسٹیڈیم ڈھاکا میں سہہ پہر 3 بجے کھیلا جائے گا۔
21 نومبر کو قومی اسکواڈ دوپہر 2 بجکر 45 منٹ پر ٹریننگ سیشن کرے گا اور اگلے دن 22 نومبر کو سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ بھی شیر بنگلہ کرکٹ اسٹیڈیم ڈھاکا میں کھیلا جائے گا، میچ کا آغاز سہہ پہر 3 بجے ہوگا