قومی اسکواڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے 11 بجے خصوصی طیارے سے دبئی روانہ ہو گا۔
اسکواڈ دبئی میں ایک روز کی آئسولیشن مکمل کرے گا، اسکواڈ میں ٹیم کے 15 کھلاڑی، 3 ٹریول ریزرو اور سپورٹ اسٹاف کے ارکان شامل ہیں۔
قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے کچھ ارکان کی فیملیز بھی جا رہی ہیں، بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیوہیڈن دبئی میں پاکستان ٹیم کو جوائن کریں گے، بولنگ کنسلٹنٹ ویرنن فلینڈر نے لاہور میں ٹیم کو جوائن کیا۔
بابراعظم کی قیادت میں پاکستان ٹیم 24 اکتوبر کو بھارت کے خلاف پہلا میچ کھیلے گی۔