سپراور نیشنل ہائی وے کا زمینی رابطہ منقطع، گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں

کراچی: سپرہائی وے اور نیشنل ہائی وے کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے، جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، بدترین ٹریفک جام کی صورت حال درپیش ہوسکتی ہے.
تفصیلات کے مطابق ملیر ندی پر لنک روڈ سیلابی ریلے میں بہہ گیا، اس باعث سپرہائی وے اور نیشنل ہائی وے کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔
لنک روڈ بند ہونے سے سپرہائی وے پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں، اس باعث بدترین ٹریفک جام کی صورت حال پیدا ہونے کا اندیشہ ہے.
بتایا جاتا ہے کہ کیر تھر کے پہاڑی سلسلے میں بارشوں کے سبب پانی کا بڑا ریلا ملیر ندی سے گزر رہا ہے۔

Link roadNational HighwaySuper Highway