اسلام آباد: چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ قانون کی حکمرانی میں سب سے بڑی رکاوٹ بری حکمرانی ہے۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے بااثر افراد کی جانب سے راستہ بند کئے جانے سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو عوامی راستہ کھلوانے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ اسلام آباد میں سرکاری زمینوں پر قبضے ہورہے ہیں،عوام کی زمین بااثر افراد کو دی جارہی ہے، جب انتظامیہ طاقتور کو تحفظ دے گی تو عام آدمی کہاں جائے گا ؟ قانون کی حکمرانی میں سب سے بڑی رکاوٹ بیڈ گورننس ہے، بیڈ گورننس کی وجہ سے قانون کی حکمرانی میں پاکستان 130 ویں نمبر پر آچکا، بری حکمرانی کی وجہ سے سارا ملبہ اور بوجھ عدالتوں پر ڈال دیا جاتا ہے۔