تاشقند: ایک اور سپوت نے وطن عزیز کا نام روشن کردیا، پاکستانی ویٹ لفٹر طلحہ طالب نے ورلڈ ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کردی۔
تاشقند میں جاری ویٹ لفٹنگ ورلڈ چیمپئن شپ میں پاکستانی ویٹ لفٹر طلحہ طالب نے 67 کلوگرام کی اسنیچ کیٹیگری میں 143 کلو گرام وزن اٹھاکر کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔
ایونٹ میں پاکستان کے لیے پہلا میڈل جیتنے میں کامیاب رہے، تاہم پاکستانی ویٹ لفٹر کلین اینڈ جرک میں مقابلہ مکمل نہ کرسکے۔
خیال رہے کہ ورلڈ ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ کی تاریخ میں پاکستان کا یہ پہلا تمغہ ہے۔