ٹی 20 ورلڈکپ 2026 کے شیڈول کا اعلان، 20 ٹیمیں شرکت کریں گی

دبئی: آئی سی سی نے 10 ویں ٹی20 ورلڈکپ 2026 کا شیڈول جاری کردیا، پاکستان اور بھارت کو ایک ہی گروپ میں رکھا گیا ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق بھارت اور سری لنکا کی مشترکہ میزبانی میں ٹی 20 ورلڈکپ 2026 میں شرکت کرنے والی 20 ٹیموں کو 4 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، ایونٹ کا آغاز 7 فروری کو ہوگا اور 8 مارچ کو فائنل کھیلا جائے گا۔
ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے افتتاحی روز 7 فروری کو 6 ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوگا، جس میں دفاعی چمپئن بھارت بھی شامل ہے۔
پاکستان کا پہلا میچ 7 فروری کو کولمبو میں نیدرلینڈز کے خلاف ہوگا، دوسرا میچ 10 فروری کو امریکا سے کولمبو اور تیسرا میچ بھارت کے خلاف 15 فروری کو پریماداسا اسٹیڈیم کولمبو میں ہوگا، چھٹا میچ، 18 فروری کو نمیبیا سے ہوگا۔
پاکستان اور بھارت کو ایک ہی گروپ میں رکھا گیا ہے، گروپ ون میں پاکستان، بھارت، نمیبیا، ہالینڈ اور امریکا شامل ہے۔
ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے گروپ ٹو میں آسٹریلیا، سری لنکا، آئرلینڈ، زمبابوے اور عمان کی ٹیمیں شامل ہیں۔
گروپ تھری، میں انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، اٹلی، بنگلادیش، نیپال اور گروپ فور میں جنوبی افریقا، نیوزی لینڈ، افغانستان، متحدہ عرب امارات اور کینیڈا کی ٹیمیں شامل ہیں۔

ٹی20 ورلڈ کے تمام میچز8 مقامات پر کھیلے جائیں گے، بھارت میں 5 اور سری لنکا میں 3 مقامات پر ورلڈ کپ کے میچز کھیلے جائیں گے۔

بھارت میں ارون جیٹلی اسٹیڈیم دہلی، ایڈن گارڈنز کولکتہ، ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم چنائی، نریندرا مودی اسٹیڈیم احمد آباد اور وانکھڈے اسٹیڈیم ممبئی شامل ہے۔

سری لنکا میں پالی کیلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کینڈی، پریما داسا اسٹیڈیم کولمبو، سنہالے اسپورٹس کلب کولمبو میں ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے میچز کھیلے جائیں گے۔

پاکستان کے تمام میچز سری لنکا میں کھیلے جائیں گے۔

بھارت اور سری لنکا میں شیڈول ورلڈ کپ 2026 میں 7 سے 20 فروری تک مجموعی طور پر 40 گروپ میچز کھیلے جائیں گے اور ہر گروپ سے دو سرفہرست ٹیمیں سپرایٹ مرحلے پر جائیں گی اور سپر ایٹ مرحلے کا آغاز 21 فروری کو ہوگا۔

سپرایٹ مرحلے میں 4 ٹیمیں سیمی فائنل تک رسائی کریں گی، سیمی فائنل کے مقابلے کولکتہ/ کولمبو اور ممبئی میں کھیلے جائیں گے۔

آئی سی سی کے مطابق یکم دسمبر سے ٹی20 ورلڈ 2026 کی ٹرافی مختلف ممالک کا دورہ کرے گی۔

آئی سی سی کے صدر جے شاہ نے بھارت کے سابق کپتان روہت شرما کو ٹورنامنٹ کا ایمبسیڈر مقرر کردیا ہے۔

Schedule AnnounceT20 worldcupTwenty Teams