انسٹاگرام میں اسٹوری میں سوائپ اپ لنک کی بجائے اسٹیکرز کا آپشن

انسٹاگرام میں اسٹوری میں سوائپ اپ لنک کی بجائے لنک اسٹیکرز کا آپشن متعارف کرا دیا گیا ہے۔
ان اسٹیکرز کی آزمائش جون میں شروع کی گئی تھی اور اگست میں اسے ویری فائیڈ اکاؤنٹس والے اکاؤنٹس کے لیے متعارف کرایا گیا تھا۔
مگر اب انسٹاگرام کے تمام صارفین اسٹوریز میں اسٹیکرز کی شکل میں ہائپرلنکس کا اضافہ کرسکیں گے۔ کمپنی کے مطابق لنک اسٹیکرز اداروں کو اپنی مصنوعات کو لنک کرنے میں مدد دیں گے.
اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے اسٹوری میں اسٹیکر ٹول پر جا کر لنک اسٹیکر پر کلک کرکے یو آر ایل کا اندراج کرنا ہو گا۔
اس سے پہلے انسٹاگرام میں اسٹوریز کے میں لنک سوائپ اپ فیچر کا فیچر موجود تھا، دونوں فیچر میں بنیادی فرق یہ ہے کہ صارفین لنک اسٹیکرز پر ری ایکشن کا اظہار بھی کرسکیں جو سوائپ اپ اسٹوریز پر ممکن نہیں۔

Stickers option instead of swipe up link in story on Instagram