Voice of Sindh
Sindh ki Awaaz!
  • facebook
  • twitter
  • google_plus
  • Email
Voice of Sindh

اسنیپ چیٹ نامناسب ایپ، اس پر میرا کوئی اکائونٹ نہیں، آئمہ بیگ

کی طرف سے ویب ڈیسک پر جولائی 11, 2024

کراچی: پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنے مداحوں کو اُن کے نام سے منسوب انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن اسنیپ چیٹ کے جعلی اکاؤنٹ سے متعلق خبردار کردیا۔
آئمہ بیگ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں اپنے نام سے منسوب جعلی اسنیپ چیٹ اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا اور کہا کہ مجھے حیرت ہورہی ہے کہ لوگ ایک غیر تصدیق شدہ اکاؤنٹ کو میرا اکاؤنٹ کیسے سمجھ سکتے ہیں۔
گلوکارہ نے کہا کہ میری نظر میں اسنیپ چیٹ ایک نامناسب ایپ ہے، میرا اس ایپ پر کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے اور نہ ہی میں مستقبل میں اس ایپ پر کوئی اکاؤنٹ بناؤں گی۔
اُنہوں نے تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری سمجھ سے باہر ہے کہ لوگ غیرتصدیق شدہ اکاؤنٹ پر بھروسہ کرکے کیسے مختلف اشیا خرید سکتے ہیں؟
آئمہ بیگ نے کہا کہ اگر آپ نے مستقبل میں کسی بھی قسم کے فراڈ سے بچنا ہے تو میری انسٹاگرام اسٹوریز کو یاد رکھیے گا کہ میرا اسنیپ چیٹ پر کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے اور نہ ہی کبھی ہوگا۔
خیال رہے کہ آئمہ بیگ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں یہ تو واضح کردیا کہ اُن کے نام سے منسوب جعلی اسنیپ چیٹ اکاؤنٹ کے ذریعے لوگوں کے ساتھ فراڈ ہوا ہے لیکن اُنہوں نے اس فراڈ کے بارے میں تفصیلات نہیں دیں۔

Aima baigFake accountsingerSnapchat
  • انٹرٹینمنٹ
  • خاص خبریں
شئیر کریں
متعلقہ اشاعت

لاہور ٹیسٹ میں جیت، پاکستان ٹیسٹ چیمپئن شپ میں دوسرے نمبر پر پہنچ گیا

لیاقت علی خان۔۔۔ تحریک آزادی پاکستان کے عظیم رہنما

عالمی امن کے سفیر امام علامہ احسان صدیقی کی صحافی امتیاز میر کے قتل کی مذمت

کیا سجل نے سابق شوہر احد رضا میر کو سوشل میڈیا پر فالو کرلیا؟

جامعہ کراچی میں شعبۂ نفسیات کے زیرِ اہتمام فلم فیسٹیول کا انعقاد

افغانستان کی درخواست، پاکستان کا 2 دن کیلئے سیز فائر کا فیصلہ

ملالہ کا آکسفورڈ یونیورسٹی میں ویڈ کا نشہ کرنے کا انکشاف

تبصرے (0)
کمینٹ شامل کریں
  • وائس آف سندھ
  • کیریئر
  • رابطہ کریں
ڈیسک ٹاپ ورژن دیکھیں