ابرارالحق کے اس نغمے میں نہ صرف پاکستانی فوج کی کامیابی کو سراہا گیا ہے بلکہ قوم کے بلند حوصلے اور جذبے کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔ نغمے میں جوش و ولولے کا رنگ نمایاں ہے، جس میں بھارت پر شدید تنقید کی گئی ہے، یہ نغمہ عوام میں تیزی سے مقبول ہورہا ہے۔
اس نغمے کی شروعات شیروں کی ایک ہی دھاڑ میں سندور گیا تیرا بھاڑ میں سے ہوتی ہے، جس کو صارفین کی جانب سے بھارت کو ان کے آپریشن سندور پر ایک دم درست جواب قرار دیا جارہا ہے۔
سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر اس نغمے کو شیئر کیا جارہا ہے، جس کو صارفین بے حد پسند کررہے ہیں اور افواج پاکستان کی بہادری کو دنیا کے لیے مثال قرار دے رہے ہیں۔