گورنر سندھ کا 5 لاکھ افراد کو سحر و افطار کرانے کا اعلان

کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے رمضان المبارک میں 5 لاکھ افراد کے لیے سحر و افطار کے انتظامات کا اعلان کردیا۔
کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے رمضان المبارک کی تیاریوں کے حوالے سے گفتگو کی۔
اس موقع پر کامران ٹیسوری نے کہا کہ رمضان المبارک میں 5 لاکھ افراد کے لیے سحر و افطار کے انتظامات کیے جائیں گے۔
گورنر سندھ نے اعلان کیا کہ رمضان المبارک میں 9 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی اشیاء فراہم کی جائیں گی، جن میں ادویہ، لیپ ٹاپس، موٹر سائیکلیں، راشن بیگز اور سلائی مشینیں شامل ہیں۔
گورنر سندھ نے مزید کہا کہ تاجروں کو اعتماد ہے کہ ان کا دیا گیا سامان مستحق افراد تک پہنچے گا۔

5 Lakh PersonsGovernor sindhKamran Khan TessoriRamzan ul MubarakSeher o Iftaar