کراچی: سندھ کابینہ میں تبدیلیوں کو حتمی شکل دے دی گئی۔ آج شام گورنر ہائوس میں نئے وزرا کی تقریب حلف برداری متوقع ہے۔ کابینہ میں نئے معاونین کا بھی اضافہ کیا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق اہم وزرا کے قلم دان بھی تبدیل کیے جارہے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ نثار احمد کھوڑو۔ سہیل انور سیال۔ ہری رام کشوری لال اور اسماعیل راہو کو کابینہ سے فارغ کیا جارہا ہے، ان کی جگہ جام خان شورو۔ ساجد جوکھیو۔ ارباب لطف اللہ، تنزیلہ قنبرانی اور مشیروں میں منظور وسان، شفقت شاہ شیرازی، ضیا عباس شاہ شامل ہیں جب کہ ناصر حسین شاہ، سعید غنی، سردار شاہ، تیمور تالپور اور مرتضیٰ وہاب کے قلم دان تبدیل کیے جارہے ہیں۔ مشیر ماحولیات مرتضیٰ وہاب کو ایڈمنسٹریٹر کراچی تعینات کرنے کا امکان ہے، اس لیے ان سے وزارت واپس لی جارہی ہے۔
دوسری جانب معلوم ہوا ہے کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل آج شام سات بجے اسلام آباد سے کراچی پہنچ کر گورنر ہائوس میں نئے وزرا سے حلف لیں گے۔