اسلام آباد: بجٹ تقریر کرتے ہوئے وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ ترسیلاتِ زر میں 25 فیصد ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، روپے کی قدر میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔
الیکٹرک گاڑیوں کے لیے سیلز ٹیکس کی شرح میں 17 فیصد سے ایک فیصد تک کمی ہوئی۔ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 2018 میں ایک بہت بڑا چیلنج تھا اس پر قابو پالیا گیا ہے ۔ اوورسیز پاکستانیوں نے کھاتوں میں بہتری لانے میں اہم کردار ادا کیا۔
کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سرپلس ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہا بیرونِ ملک سے ترسیلات میں اضافہ عمران خان کی قیادت پر اعتماد ہے۔ ٹیلی مواصلات پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح میں 17فیصد سے 16 فیصد کمی کی تجویز ہے۔ بیرونِ ملک سے ترسیلات میں 25 فیصد اضافہ ہوا ہے۔