شرمین عبید کی دستاویزی فلم نے عالمی اعزاز جیت لیا

کراچی: فلمی دنیا کا سب سے معتبر اعزاز آسکر اپنے نام کرنے والی پاکستانی فلم ساز شرمین عبید چنائے کی دستاویزی فلم ‘ہوم 1947’ نے عالمی ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔
شرمین عبید چنائے کی مختصر فلم ‘ہوم 1947’ کو ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول 2020 میں بہترین دستاویزی فلم کے اعزاز سے نوازا گیا۔

شرمین عبید چنائے کی دستاویزی فلم ‘ہوم 1947’ ایسے افراد کی زندگیوں کی کہانی پر مبنی ہے جو قیام پاکستان کے دوران دربدر ہوگئے تھے۔
خیال رہے کہ پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے کو 2 مرتبہ آسکر ایوارڈز سے نوازا جاچکا جب کہ ان کی متعدد دستاویزی فلموں کو عالمی اعزازات دیے جاچکے ہیں۔

home 1947Sharmeen Obaid Chinoysouth asian film award