ڈھاکا: سابق بنگلادیشی کپتان شکیب الحسن پر کرکٹ کے میدانوں پر پابندی ہے، جس کے باعث انہوں نے نئے پیشے کا انتخاب کرلیا ہے۔
گزشتہ سال آئی سی سی نے بنگلادیش کے آل راؤنڈ شکیب الحسن پر سٹے بازوں سے ملاقات رپورٹ نہ کرنے پر دو سال کی پابندی عائد کی تھی۔
شکیب الحسن کو بنگلادیش کرکٹ ٹیم کا اہم رکن تصور کیا جاتا تھا لیکن کرکٹ کھیلنے پر پابندی کے باعث شکیب الحسن نے نئے پیشے کا انتخاب کرلیا ہے۔
انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ ایک ہال نما گودام میں بیٹھے ہیں جہاں ان کے سامنے ایک میز پر رجسٹر اور دوسری پر دالوں کے کچھ چھوٹے تھال بڑی نفاست کے ساتھ رکھے ہوئے ہیں۔
بنگلا دیشی کرکٹر کی جانب سے سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کیے جانے کے بعد صارفین کی جانب سے ملے جلے تاثرات کا اظہار بھی کیا جارہا ہے۔