اسلام آباد: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پاکستان خیرات لے کر کورونا کا مقابلہ کررہا ہے۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کورونا وائرس سنجیدہ معاملہ ہے، سال ہوگیا، لیکن پاکستان کورونا وائرس پر قابو نہ پا سکا، ایک سال قبل جو اموات کی شرح تھی آج پاکستان میں اس سے زیادہ ہے۔
اس موقع پر سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے نیب پر کڑی تنقید کی اور اس کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔
انھوں نے کہا کہ نیب ایک آمر نے بنایا، جو اب تک قائم ہے، جب کہ نیب کا کام سیاست دانوں کو کنٹرول کرنا ہے، نیب اپوزیشن کو دبانے کے لیے بنا تھا۔