کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے اسرائیلی دہشت گردی کا شکار غزہ کے معصوم بچوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ایک خوبصورت نظم تحریر کی ہے۔
سابق اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی نے گزشتہ شب یہ نظم دو تصاویر کے ساتھ اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی۔
ایک تصویر میں وہ اپنی بیٹی کے ساتھ موجود ہیں اور دونوں نے فلسطین کا پرچم اٹھا رکھا ہے جب کہ دوسری تصویر میں بھی اُن کے ساتھ ان کی بیٹی موجود ہے۔
یہ پیغام ارض فلسطین کے بچو تمہارے لئے ہے
یہاں دور بہت دور ہیں ہم،
مگر یہ دل ہمارے دھڑکتے ہیں تمہارے ساتھ،
اسی طرح جس طرح سے ہمارے آبا اور ان کے آبا کے دل،
تمہارے اجداد کے ساتھ دھڑکتے تھے
دکھ، اندیشہ، خوف اور فکر کی تمام گرہیں عارضی ہیں
غم کی تمام راہیں عارضی ہیں!#آزاد_فلسطین_ہو pic.twitter.com/9b3FZfCbyK— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) May 19, 2021
شاہد آفریدی نے ٹویٹ میں فلسطین کے بچوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا یہ پیغام ارض فلسطین کے بچو تمہارے لیے ہے۔
‘یہاں دور بہت دور ہیں ہم،
مگر یہ دل ہمارے دھڑکتے ہیں تمہارے ساتھ،
اسی طرح جس طرح سے ہمارے آبا اور ان کے آبا کے دل،
تمہارے اجداد کے ساتھ دھڑکتے تھے
دکھ، اندیشہ، خوف اور فکر کی تمام گرہیں عارضی ہیں
غم کی تمام راہیں عارضی ہیں!’
شاہد آفریدی کی اس ٹویٹ پر چند ہی گھنٹوں میں ہزاروں لائیکس آچکے جب کہ کئی صارفین نے اسے اپنی پروفائل سمیت دیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر بھی کیا ہے۔