بڑی بیٹی کے ہاں ننھی پری کی آمد، شاہد آفریدی پھر نانا بن گئے

کراچی: بڑی بیٹی کے ہاں ننھی پری کی آمد، پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی پھر نانا بن گئے۔
شاہد آفریدی کی سب سے بڑی بیٹی اقصیٰ اور داماد نصیر کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
نواسی آئرا کی پیدائش پر شاہد آفریدی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں اور اپنی بیٹی اقصیٰ اور داماد نصیر کو بیٹی کی پیدائش پر مبارک باد دی۔
سابق کپتان نے لکھا کہ الحمدللہ، اللہ نے اقصیٰ اور نصیر کو خوبصورت آئرہ سے نوازا ہے۔ بیٹیاں اللہ تعالیٰ کی رحمت کا خالص ترین عکس اور سب سے قیمتی نعمت ہیں، ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔
خیال رہے کہ اقصیٰ آفریدی کی نصیر ناصر خان کے ساتھ شادی 30 دسمبر 2022 کو ہوئی تھی، وہ شاہد آفریدی کی پہلوٹھی کی بیٹی ہیں۔
چند ماہ قبل شاہد آفریدی کی بیٹی انشا اور فاسٹ بولر شاہین آفریدی کے ہاں بھی 25 اگست 2024 کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔
شاہین اور انشا آفریدی 3 فروری 2023 کو کراچی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

Again GrandfatherEldest Daughter Aqsa Afridiformer captainPakistan cricket teamshahid afridi