بچوں کی موج مستیاں ختم، گرما تعطیلات کے بعد اسکولز کھل گئے

کراچی: بچوں کی موج مستی ختم، تعلیمی ادارے کھل گئے، سیرسپاٹوں کے دن لد گئے اب ہوگی صرف پڑھائی۔ کراچی میں موسم گرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد نجی اور سرکاری اسکول کھل گئے۔
کراچی کے اسکولز میں آج سے تدریسی عمل شروع ہوگیا۔ پہلے دن مختلف اسکولوں میں حاضری معمول سے بہت کم دیکھی گئی۔
جب کہ دوسری جانب سرکاری اسکولوں میں حاضری 50 فیصد سے بھی کم رہی۔
اس کے علاوہ بک شاپس، اسٹیشنری کی دُکانوں پر لوگوں کا جم غفیر دکھائی دیا۔ بے پناہ رش کا عالم رہا۔ بعض کلاسوں کے کورس کی عدم دستیابی پر والدین ادھر اُدھر بھٹکتے نظر آئے۔

karachiSchools openSummer Vacations End